تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:2

سعودی عرب کی الطوارقی ملز کی پاکستان اسٹیل کی نجکاری میں دلچسپی

جیو نیوز - اسلام آباد..... پاکستان اسٹیل کی پرائیوٹائزیشن میں مختلف بین الاقوامی اداروں نے دلچسپی ظاہر کرنا شروع کر دی۔یہ بات چیئرمین بورڈ آ ف انوسٹمنٹ مفتاح اسماعیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کرنے والے اداروں میں سعودی عرب کی الطوارقی ملز بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کوریا کے سرمایا کاروں کیلئے خصوصی اکنامک زون تعمیر کرنے پر رضامند ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے وزیر تجارت اور ان کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.