15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 21:52
ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کا معاملہ تاخیرکا شکار
جیو نیوز - اسلام آباد......ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو فی بوری 400روپے سبسڈی دینے کا معاملہ مسلسل تاخیرکا شکارہے ،کھاد کمپنیوں ، ڈ یلرز اور درآمدکنند گان نے کھاد کی بوری پر قیمت کے اندراج کا حکومتی مطالبہ مستردکردیا ۔ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کیلئے 14ارب روپے مختص کیے ہیں، یہ سب سڈی کسانوں کومنتقل کرنےکیلئے کوئی میکانزم طےنہیں کیاجاسکا۔کھاد کمپنیوں ، ڈیلرز اور کھاد درآمد کنند گان نےوزارت کی طرف سے ڈی اے پی کھاد کی بوری پر اس کی قیمت پرنٹ کر نےکامطالبہ مستردکردیاہے، اس لیے انہیں ریلیف فراہم نہیں کیاجارہا۔