تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 23:12

پنجاب میں یوٹیلیٹی اسٹورز کوآٹے اور گھی کی سپلائی روک دی گئی

جیو نیوز - لاہور.......پنجاب میں آٹے اور گھی کی ملوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دونوں اہم ترین اشیاء کی سپلائی روک دی ہے،مل مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے دونوں اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جائیں پھر سپلائی شروع کی جائے گی ،ماہ رمضان میں لاہور کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں آٹا اور گھی ملنا بند ہو گیاہے ،مل مالکان نے بنیادی نوعیت کی دونوں اشیاء کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور گھی نہ ملنے سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہے ،انہوں نے مل مالکان کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان مقرر کردہ نرخوں پر آٹے اور گھی کی سپلائی روک کر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.