تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:54

عید کا مزہ دوبالا :وفاقی حکومت تنخواہ اور پینشن کل سے دے گی

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی ملازمین کے لیےعید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے حکومت رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کل سے ہی شروع کررہی ہے ۔مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی تنخواہ مل جائے تو کیا بات ہے۔عید کے اخراجات پورے کرنے میں کوئی کسر نہ رہ جائے اس لیے وفاقی حکومت مہینہ ہونے سے پہلے ہی یعنی 23 سے 25 جولائی تک ملازمین اور پینشنرز کے سیلری اکاونٹ میں رقم منتقل کردے گی ۔وفاقی کی دیکھا دیکھی سندھ حکومت بھی کل جولائی کی پینشن کی ادائیگی کے بعد رواں ماہ کی 25 تاریخ تک صوبائی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے بھی نمٹ جائے گی۔سونے پہ سہاگا یہ کہ ملازمین کو نئےمالی سال کی بڑھی ہوئی تنخواہیں ملیں گی ۔حکومت نے بجٹ میں مالی سال 15-2014 کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.