تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 17:5

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کردی

جیو نیوز - کراچی .....کراچی اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کردی ،انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران200 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 30 ہزار 600 پوائنٹس سے بھی تجاوزکرگیا۔کراچی حصص بازار میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 214 پوائنٹس کے اضافے سے پہلی مرتبہ 30 ہزار 616 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر دیکھا گیا۔اسٹاک بروکرز کے مطابق بازار میں درج کمپنیوں کے گزشتہ مالی سال کے نتائج آئندہ چند روز میں آئینگے،جس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مثبت توقعات وابستہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حصص کی خریداری میں سرگرمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ دو سیشن میں بیرونی انویسٹرز کی خریداری کا حجم 1 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.