26 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:35
سندھ میں بھی عید کے موقع پر سی این جی کا ناغہ نہیں ہوگا
جیو نیوز - اسلام آباد..... پنجاب کی طرح سندھ میں بھی عید کے موقع پر آئندہ ہفتے سی این جی کا ناغہ نہیں ہوگا۔سوئی سدرن حکام کے مطابق عید کے موقع پر آئندہ ہفتے سندھ بھر میں5روز تک مسلسل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی پنجاب میں آئندہ ہفتے گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سی این جی بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی عید کے دنوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔