28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:45
آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد........آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگا۔