تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 اگست 2014
وقت اشاعت: 23:6

چین سے لائے گئے 13 نئے انجن ریلوے حکام کے حوالے

جیو نیوز - کراچی.........چین سے لائے گئے 13 نئے انجن ریلوے حکام کے حوالےکردیئے گئے۔ نئے انجن بندرگاہ سے ریلوے ڈیزل شیڈ کینٹ اسٹیشن پہنچ گئے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چین سے 20 نئے انجن کراچی بندرگاہ لائے گئے ہیں،کسٹم اور دیگر قانونی تقاضوں کے بعد مزید انجن بھی ریلوے حکام کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نثار میمن کے مطابق چین سے 5انجنوں کا سامان بھی لایا گیا ہے، سامان سے انجن مقامی طور پر رسالپور فیکٹری میں تیار کیے جائیںگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.