3 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:16
عید کی طویل چھٹیاں، برآمدات کی مد میں 35 کروڑ ڈالرز کا نقصان
جیو نیوز - لسبیلہ ......عید الفطر کی طویل تعطیلات کی وجہ سے پاکستان کو برآمدات کی مد میں 35 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اسماعیل ستار کا کہنا ہے کہ ملک کی سالانہ برآمدات کا حجم 26 ارب ڈالرز ہے ۔ ایک دن کی برآمدات 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی بنتی ہے ۔ اس حساب سے عید الفطر کی پانچ تعطیلات کے باعث ملک کو 35 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ اسماعیل ستار کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور طویل چھٹیوں جیسی عیاشی برداشت نہیں کرسکتی ۔