تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اگست 2014
وقت اشاعت: 21:33

اسلام آباد ،راولپنڈی میں بعض پٹرول پمپ کھلے ہیں، کچھ بند ہیں

جیو نیوز - اسلام آباد........اسلام آباد اور راولپنڈی میں بعض پٹرول پمپ کھلے ہیں اورکچھ بند ہیں، جہاں پٹرول مل رہا ہے وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔اسلام آباد میں ان پیٹرول پمپس پر لمبی لائنوں کی وجہ جڑواں شہروں میں اکثر پیٹرول پمس کا بند ہونا ہے۔کچھ پٹرول پمپس کو سپلائی مل رہی ہے تو وہ کھلے ہیں، جن کے پٹرول کے ٹینکر نہیں آئے، انہیں قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قلت کے باعث لوگوں نے اضافی پیٹرول لینا بھی شروع کر دیا ہے۔ جو پیٹرول پمپ کھلے ہیں ان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول سپلائی معمول کے مطابق آ رہی ہےتاہم سیل ڈبل ہو گئی ہے جس کو 10 لٹر کیضرورت ہے وہ 30 لٹرلے رہا ہے۔ دوسری طرف قناتوں سے ڈھکے پیٹرول پمپس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پیٹرول کی سپلائی نہیں مل پا رہی ، اس لیے صارفین سے معذرت کر رہے ہیں۔ بند پڑے پٹرول پمپس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پیٹرول کی سپلائی جلد ملنے کی توقع ہے۔ البتہ شہریوں کا الزام ہے کہ بعض پٹرول پمپس کی انتظامیہ قناتیں لگا کر مہنگے داموں پٹرول فروخت کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.