11 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:2
انٹر بینک میں ڈالر 99 روپے سے بھی تجاوز کرگیا
جیو نیوز - کراچی......آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپیہ بھی ڈالر کے سامنے کمزور دکھائی دیا ۔انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 99 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث روپیہ 18 پیسے اپنی قدر کھو بیٹھا۔ڈیلرز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سمیت خام تیل کی ادائیگیوں کی مد میں تقریبا 24 کروڑ ڈالر کی ڈیمانڈ آنے سے انٹر بینک میں ڈالر 99 روپے سے تجاوز کرگیا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 98 روپے 80 پیسے میں خریدہ اور 99 روپے 10 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔