29 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:5
کراچی اسٹاک: 1000 سے زائد پوائنٹس اضافہ ، 28ہزار 800 کی سطح پر
جیو نیوز - کراچی......ملک میں سیاسی بحران کے حل اور جمہوریت کے تسلسل کیلئے فوج کی طرف سے ثالثی کے کردار نے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں میں نئی روح پھونک دی ہے اورکئی روز کی مندی کے بعد آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1ہزار 50پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہو ا اور ایک مقام پر انڈیکس ایک ہزار 50سے زائد پوائنٹس کےاضافے کے بعد 28ہزار 838پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا جوکہ گذشتہ 6 سالوں کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی تیزی ہے اوراس سے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی مالیت 220ارب روپے اضافے سے6ہزار 700ارب روپے ہو گئی ہے۔اسٹاک بروکرز کے مطابق ملک میں جاری سیاسی تنا و میں کمی کیلئے فوج کے کردار سے دھرنوں کے پر امن انجام کی امید نظر آنےلگی ہے جس سے سر مایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے اور انکی جانب سے آج حصص کی خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔