تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:15

حکومت نے اگست میں ہدف سے بھی زیادہ محصولات جمع کرلیے

جیو نیوز - اسلام آباد.....عمران خان کی جانب سے ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کرنے کے اعلان پر عوام اور تاجروں نے کان نہ دھرے ۔اگست میں حکومتی آمدن ہدف سے زائد رہی ۔کپتان کی جانب سے ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کرنے کے اعلان کو تاجر برادری اور عوام نے رد کرتے ہوئے حکومتی خزانے میں محصولات جمع کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں ماہ 180 ارب روپے کے حکومتی آمدن کے ہدف کے مقابلے سرکاری خزانے میں29 اگست تک 181 ارب روپے ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی مد میں جمع کیے جاچکے ہیں ۔ حکام نے مزید بتایا کہ اگست 2013 میں145 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.