تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:9

آج سے پیٹرول 1 روپے 41 پیسے، ڈیزل ایک روپے فی لیٹر سستا

جیو نیوز - اسلام آباد.......حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کر دی ہے ،پیٹرول ایک روپے 41 پیسے اور ڈیزل ایک روپیہ فی لیٹر سستا ہو گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پیٹرول ایک روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 106 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 108 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے، ہائی اوکٹین ایک روپے 62 پیسے کمی کے بعد 133 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 19 پیسے سستا ہونے سے 92 روپے 8 پیسے ، مٹی کا تیل 6پیسے کمی کے بعد 96 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا تعین یکم ستمبر سے ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.