تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:10

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایاکاری میں اضافہ

جیو نیوز - کراچی ....سیاسی بحران کوغیر ملکی سرمایا کاروں نے کوئی خاص اہمیت نہ دی ،دھرنوں اور احتجاج کے باوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اگست کے دوران بیرونی سرمایاکاری گزشتہ سال کے مقابلے زائد رہی ۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران غیر ملکیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے 3ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔اس مدت کے دوران ملکی تاریخ کی یومیہ سب سے بڑی مندی کے باوجود گزشتہ سال اگست کے مقابلے بیرونی سرمایہ کاری میں 83کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔رواں سال جنوری تا اگست فارن انوسٹمنٹ 37 ارب 58 کروڑ روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اس کا حجم 31 ارب روپے تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز سستے ہونے کے باعث بیرونی سرمایاکار یہاں حصص کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.