تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 23:0

پی پی اے کا فریڈم گروپ کے نام سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جیو نیوز - لاہور...... پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات میں فریڈم گروپ کے نام سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران فریڈم گروپ کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔ ممبران محمد افضل اور امجد علی کا کہنا تھا کہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ایک سابق چیئرمین من مانیاں کر رہے ہیں اور پولٹری اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فریڈم گروپ بنا کر نئے الیکشن میں علیحدہ پینل کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.