تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:10

ایک ماہ کے دوران ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا

جیو نیوز - کراچی.......ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے روپے کی قدر کو شدید دھچکا دیا ۔صرف اگست کے دوران زر مبادلہ ذخائر میں 72 کروڑ ڈالر سے زائد گراوٹ ہوئی ۔جس سے ڈالر روپے کے مقابلے 5روپے مہنگا ہوگیااسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے مطابق گزشتہ صرف ایک ماہ کے دوران ملکی زر مبادلہ ذخائر 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ۔اور یوں ڈالر جو جولائی کے دوران 98 روپے کی سطح پر تھا اگست تک بڑھ کر 103 .25 وپے کی سطح پر جا پہنچا ۔ سیاسی بحران کے باعث حکومتی معاشی اصلاحات کے نفاذ میں مشکلات اور آئی ایم ایف ٹیم کی دورہ پاکستان کی منسوخی کے سبب قرضے کی اگلی قسط کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے مزاکرات کی ناکا م ہونے کی اطلاعات نے بھی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کی اگلی قسط نہ ملی تو ملکی کرنسی کی بے قدری میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.