8 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:5
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،200سےزائد پوائنٹس کا اضافہ
جیو نیوز - کراچی........کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 200سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 29 ہزار 718 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔