تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 21:9

پاکستانی سرمایہ کاروں کو تنزانیہ کا رخ کرنا چاہیے،محمد اقبال

جیو نیوز - ڈوڈوما......... تنزانیہ میں سرمایہ کاری کرکے پاکستانی سرمایہ کار بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں ، یہ بات تنزانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد اقبال نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ تنزانیہ افریقہ کی سب سے زیادہ ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے جہاں امریکہ ،برطانیہ ، چین اور بھارت سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک ہیں ، پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس وقت پاکستانی سرمایہ کاروں کو تنزانیہ کا رخ کرنا چاہیے کیونکہ یہاں شرح منافع دنیا کے کئی ممالک سے زائد ہے ، محمد اقبال نے کہا کہ اس وقت تنزانیہ ،پاکستانی سیمنٹ ، سرجری کے آلات ، ٹیکسٹائل ، چاول سمیت د فاعی آلات کی بہت بڑی مارکیٹ بن سکتا ہے ، تاہم اس کے لیئے پاکستان کے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا ، اس وقت تنزانیہ میں تین سے چارہزار پاکستانی مقیم ہیں جن کی اکثریت تجارت اور کاروبار سے وابستہ ہے ،تنزانیہ کے پاکستان کے ساتھ بہترین دفاعی تعلقات بھی موجود ہیں ، حال ہی میں تنزانیہ کی ائر فورس کے سربراہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ عنقریب تنزانیہ کی بری فوج کے سربراہ بھی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے ، اس موقع پر انھوں نے تنزانیہ میں مقیم پاکستانیوں شیخ اکبر اور چوہدری امان اللہ کی بھی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے سینئر افراد کمیونٹی کے مسائل کو سفارتخانے کے ساتھ ملکر حل کرنے میں تعاون کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.