13 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 20:28
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے
جیو نیوز - اسلام آباد......ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرپیر کو پاکستان پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرکا یہ دورہ تین روز کا ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابقحکومتی ٹیم صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کریگی جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے فنڈ کی متوقع فراہمی سے ملکی مسائل میں کمی ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر اسحاق ڈار کے علاوہ وزیراعظم اور صدر پاکستان سے بھی ملاقات کرینگے-