تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:33

پی آئی اے کا اسٹیشن منیجرزکےلیےنیاہدایت نامہ جاری

جیو نیوز - اسلام آباد.......قومی ایرلائن نے تمام اسٹیشن منیجرز کےلیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔اب سامان کے اضافی وزن میں رعایت اور نشست کی کلاس کسی صورت تبدیل نہیں کی جاسکےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے ہیڈز سمیت کسی سرکاری محکمے کی جانب سے سامان کے اضافی وزن میں رعایت اورنشست کی کلاس تبدیل کرنے کی کسی سفارش کونہ مانا جائے،خلاف وزری کی صورت میں اسٹیشن منیجرز ذمے دار ہوں گے، پی آئی اے ہدایت نامے کے مطابق اگر کوئی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو تو شفٹ اسٹیشن منیجر سچویشن روم کو آگاہ کرے ، فلائٹ اور ایر پورٹ پر پی آئی اے کے کسی اہلکار یا افسر کو غیر ضروری پروٹوکول نہ دیا جائے،نیا ہدایت نامہ پی آئی اے کے جنرل منیجر پسنجر ہینڈلنگ سروس کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.