تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:14

کراچی:دودھ کی 70 روپے لیٹر کے بجائے مہنگے داموں فروخت

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائی کورٹ کی جانب سےدودھ کی قیمت 70روپے فی لیٹر مقرر کئے جانے کے باوجود کراچی بھر میں دودھ مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت ستر روپے فی لیٹر مقرر کرکے کمشنر سے عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے لیکن اس حکم کے باوجود شہر بھر میں دودھ پرانی قیمت میں ہی فروخت کیا جارہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی دودھ مہنگے نرخوں پر ہی مل رہا ہے اس لئے وہ بھی مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام کہتے ہیں کہ نہ تو کمشنر کراچی کی ہدایات پر عمل کیا گیا اور نہ ہی اب ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.