26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:45
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
جیو نیوز - اسلام آباد ......اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے پیش نظر ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ۔ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 30 ستمبر تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر اس میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب ٹیکس پیئرز گزشتہ مالی سال میں ادا کیے گئے ٹیکسز کی تفصیلات ریٹرن کی صورت میں 31 اکتوبر 2014 تک فراہم کرسکتے ہیں ۔ایف بی آر نے ملک بھر میں 200 سہولت سینٹرز بھی قائم کیے ہیں جہاں ٹیکس گوشواروں کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کی جارہی ہے ۔