29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:17
عید سے قبل یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد......عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا نے تجویز وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی۔مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 94 پیسے ،پیٹرول کی قیمت میں 2روپے93پیسے ،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 30 پیسے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 1روپے 87پیسے کمی کی تجویز پیش کردی ہے ۔جسکے بعد پیٹرول 103روپے 63پیسے ،جبکہ ڈیزل 107روپے 4پیسے ہوجانے کا امکان ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا کی جانب سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر مستحکم رہنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کا امکان ہے۔