29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:36
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل
جیو نیوز - کراچی.....پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔عازمین کو سعودی عرب لے جانے کیلئے 109 خصوصی پروازیں چلائی گئیں ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تقریباً 55000عازمین حج کو109 خصوصی پروازوں کے ذریعے 32روز ہ آپریشن کےدوران حجاز مقدس پہنچایا گیا جبکہ پروازوں کی بر وقت روانگی کا تناسب 85 فیصد رہا۔حج آپریشن لیز کے بغیر 747 اور 777طیاروں سے مکمل کیاگیا۔ آپریشن کی کامیابی پر چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی اور ایم ڈی شاہ نواز نے ملازمین اور عازمین کو مبارکباد پیش کی ۔ بعد از حج آپریشن 8 اکتوبر سے شروع ہوگا۔