تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:57

نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا ،عباس خان آفریدی

جیو نیوز - لاہور......وفاقی وزیر برائےٹیکسٹائل عباس خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کھل کر بات ہوئی ہے۔نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان عید کے بعد کر دیا جائے گا ، جبکہ گیس اوربجلی کے بحران پر بھی جلدقابو پالیں گے۔ لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کےاجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تےہوئےوفاقی وزیر نےکہاکہ فروری تک ایل این جی سسٹم میں آجائےگی،جس کےبعد سی این جی کھول دی جائے گی جبکہ ٹیکسٹائل کو بھی زیادہ گیس کی فراہمی کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں،عباس خان آفریدی کا کہنا تھا کہ جلسوں اور دھرنوں کو جمہوری دور میں روکا نہیں جا سکتا لیکن انہیں چاہئے کہ اخلاق کے دائرےرہیں اور قوم کو اچھا پیغام دیں، وفاقی وزیر نے بتایاکہ وہ کابینہ سےنہ تنخواہ لیتے ہیں اور نہ ہی گاڑی اور رہائش لے رکھی ہے، اپنی جیب سے تمام ذاتی خرچہ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.