4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:38
لاہور: مویشی تو مہنگے تھے ہی اب سبزیاں بھی مہنگی ہوگئیں
جیو نیوز - لاہور...... لاہور میں مویشیوں کے بیوپاریوں کے بعد سبزی فروشوں نے بھی چھریاں تیز کر لیں۔ کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والی ضروری اشیا کے دام عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیئے۔ عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے مویشی تو مہنگے تھے ہی اب ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، لیموں اور سبز مرچ بھی پہنچ سے دور ہو گئی۔ چاہے سبزی منڈی جائیں یا عام بازار، ٹماٹر100روپے کلو ہی ملے گا، پیاز 40 روپے،ہری مرچ 120 روپےکلو ،ادرک 80 روپے کلو جبکہ لہسن 35 روپے پاؤ فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں کے پاس ایک ہی رٹا رٹایا بہانہ سبزیاں مل ہی مہنگی رہی ہیں، سستی کیسے بیچیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت بند کمروں میں بیٹھنے کے بجائے منافع خوروں کو پکڑے تاکہ عوام کو سستی اشیا مل سکیں۔