تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:58

او جی ڈی سی ایل نجکاری، حکم امتناع چیلنج کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - پشاور...... او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کے خلاف حکم امتناع کے فیصلے کو حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور درخواست جمعرات کو دائر کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کے لیے ترتیب دیے گئے روڈ شوز کے شیڈول میں بھی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شیئرز کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جس سے حکومت کواٹھاسی کروڑپچاس لاکھ ڈالرزحاصل ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.