7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:51
اقتصادی اصلاحات سےمعاشی صورتحال بہترہورہی ہے، اسحاق ڈار
جیو نیوز - اسلام آباد...... وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات سےمعاشی صورتحال بہترہورہی ہے، مشکلات کےباوجودمعاشی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنےکی کوشش کررہے ہیں، دھرنوں کی وجہ سےبین الاقوامی سطح پرپاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات سےمعاشی صورتحال بہترہورہی ہے، دھرنوں سےپاکستان کی غیرملکی سرمایہ کاری پرمنفی اثرات پڑے ہیں۔