8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:1
عالمی بینک،آئی ایم ایف کےاجلاس میں شرکت، اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
جیو نیوز - واشنگٹن.......وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق ڈونرز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانیوں کے وفد سے بات چیت میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحات اور ملکی ترقی کے ایجنڈے پر سرگرمی سے عمل کر رہی ہے اور دھرنے اس کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد اور آئی ڈی پیز کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے بحالی کے عمل کے سلسلہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مدد کا خیرمقدم کیا۔ دھرنوں سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دھرنے عوام کو راغب کرنے میں بری طرح ناکام رہے، عوام نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے نعروں پر کوئی توجہ نہیں دی۔