8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:31
عالمی مالیاتی ادارے نے عالمی معیشت کے لیے شرح نمو میں کمی کردی
جیو نیوز - واشنگٹن........عالمی مالیاتی ادارے نے عالمی معیشت کے لیے شرح نمو میں کمی کی ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے عالمی شرح نمو پرجاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ معاشی بحران سے ابھی تک مکمل طور پر نہیں نمٹاگیاہے۔عالمی معیشت کو اب بھی بحران کا خدشہ ہے۔اس برس کے لیے عالمی شرح نمو3.3 فیصد رکھی گئی ہے۔یہ شرح نمو توقعات سے اعشاریہ ایک فیصد کم ہے۔سال 2015 کے لیے بھی شرح نمو کو کم کرکے 3.8 فیصد کردیا گیاہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ مختلف معاشی منڈیوں میں معاشی بحالی کی رفتار یکساں نہیں۔