10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:2
عالمی بینک پاکستان کو75کروڑڈالرقرض دے سکتا ہے،وزارت خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد........وزارت خزانہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان کیلئے75کروڑڈالرکاقرض منظورکرسکتاہے، یہ رقم سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی اورتوانائی کےشعبےپرخرچ ہوگی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اور ورلڈبینک حکام کی واشنگٹن میں ملاقات میں قرض پربات چیت ہوئی ہے،ورلڈبینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دی جاسکتی ہے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مدمیں امریکا کی جانب سےبھی رقم کی ادائیگی رواں ماہ متوقع ہے،امریکا 31اکتوبر تک پاکستان کو جنگی اخراجات کی مد میں 35کروڑ ڈالر فراہم کرسکتا ہے۔