تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:13

وی ایچ ٹی پلانٹ نصب نہ ہوسکا،آم کی برآمدات کو 1 کروڑ ڈالر کا دھچکا

جیو نیوز - کراچی......وی ایچ ٹی پلانٹ نصب نہ ہونے کے باعث اس سال بھی 1 کروڑ ڈالر مالیت کےآم کے سودے ا یکسپورٹرز کے ہاتھوں سے نکل گئے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسو سی ایشن کے مطابق پھل و سبزیوں کے بہتر معیار اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کیلئے تحقیق کی اشد ضرورت ہے۔حکومت کو ریسرچ لیبارٹری کے قیام کے لیے لگ بھگ 30 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔اس کے علاوہ ایکسپورٹرزر کا کہنا ہے کہ حکومت وی ایچ ٹی پلانٹ کو فوری نصب کرے تاکہ پاکستانی آم دنیا کے کونے میں جاسکے۔ رواں سال اب تک 64کروڑ ڈالر مالیت کے پھل و سبزیاں برآمد کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.