15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:4
عوام کے لیے ڈالر پھر 103 روپے کا ہوگیا
جیو نیوز - کراچی ......فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے مقابلے وصولیاں کم ہونے کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر لگ بھگ 20 پیسے مہنگا ہوکر 103 روپے کا ہو گیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والا قرض دسمبر تک موخر ہونے اور نجکاری کا عمل سست پڑجانے سے بھی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔