15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:14
ستمبر میں برآمدات کے حجم میں کمی
جیو نیوز - اسلام آباد.....گزشتہ ماہ ایکسپورٹس2اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی سطح پر آگئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملکی برآمدات کے حجم میں ستمبر کے دوران 17 فیصد کمی دیکھی گئی ۔گزشتہ سال اسی عرصے میں ایکسپورٹس کی مالیت 2اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھیں ۔صنعتکاروں کے مطابق ملک میں جاری توانائی بحران سے جہاں صنعتی پیداوار متاثر ہوئی وہاں سیاسی رسہ کشی سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے بھی ایکسپورٹس کو دھچکا لگا ۔ماہرین کا کہناکہ برآمدات میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ صنعتوں کو بجلی و گیس بلاتعطل فراہم کی جائے تاکہ پیداوار بڑھنے سے ایکسپورٹس بھی بہتر ہوسکیں ۔