تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:15

سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں نے ریکارڈ زرِ مبادلہ بھیجا

جیو نیوز - کراچی........سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مقابلے میں 5گنا زیادہ زر مبادلہ بھیجا ہے۔اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں نے 30ستمبر تک گذشتہ 3ماہ کے دوران جو زرِمبادلہ ملک بھیجا وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مقابلے میں 5گنا اورامریکا میں مقیم پاکستانی شہریوں کے مقابلے میں 3گنازیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 15لاکھ پاکستانی شہریوں نے 3ماہ میں ایک ارب 30کروڑڈالر زرمبادلہ بھیجاجو فی مزدور 866ڈالرز اور تین ہزار 251سعودی ریال بنتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.