تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:21

او جی ڈی سی ایل شیئرز اور سکوک :غیر ملکی ادائیگیوں میں بہتری کی امید

جیو نیوز - اسلام آباد.........آئندہ ماہ او جی ڈی سی ایل کے سرکاری حصص کی فروخت اور سکوک بانڈز کے اجراء سے غیر ملکی ادائیگیوں کی صورتحال میں بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ ماہ او جی ڈی سی کے سرکاری حصص کی بین الاقوامی سرمایاکاروں کو فروخت کا عمل کر لے گی جس سے قومی خزانے میں 80کروڑ ڈالر آنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ سکوک بانڈز کے اجراء سے بھی 1ارب ڈالر تک مل جائیں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر 1ارب 80کروڑ ڈالر کی رقم آنے سے بیرونی ادائیگیوں کو تواز ن بہتر ہوجانے کی امید ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.