24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:48
کراچی میں چند دن کے دوران مرغی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
جیو نیوز - کراچی........کراچی میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مرغی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا، ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی سرکاری نرخ نامہ ردی کا ٹکڑا ہی ثابت ہورہا ہے۔شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہونے اور مانگ بڑھنے کے باعث کراچی میں چند دنوں کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت 70 روپے اضافے کے ساتھ ڈھائی سو روپے کلو تک جاپہنچی ہے۔ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر غذائی اشیا کی فروخت پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہوتی مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انتظامیہ آنکھیں بند کیے بیٹھی ہے۔ کمشنر کراچی کا موقف ہےکہ منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔دوسری جانب پولٹری کے کاروبار سے منسلک افراد کہتے ہیں کہ مانگ بڑھنے کے ساتھ ساتھ اضافی اخراجات کے باعث نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اگر غذائی اشیا کی سرکاری قیمتیں مقرر کرتی ہے تو اس پر عمل بھی کرائے تاکہ انہیں کچھ ریلیف مل سکے۔