تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:44

چین نے 50 ارب ڈالر سےAIIB قائم کردیا

جیو نیوز - بیجنگ.....چین نے 50 ارب ڈالر سے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک قائم کر دیا ۔پاکستان ا ور بھارت سمیت 21 ملکوں نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے ہیں ۔امریکا نے کہا ہے کہ اس سے عالمی مالیاتی ادارے غیر مستحکم ہوں گے، چین نے عالمی مالیاتی اداروں کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے 50 ارب ڈالر کی مالیت سے نیا ایشین بینک، ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک قائم کردیا ہے، بینک ایشیا میں سڑکوں، ریلوے اور پاور پلانٹس جیسے منصوبوں کے لیے سرمایہ فراہم کرے گا، بینک کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت 21 ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے،بینک میں سنگا پور جیسے ترقی یافتہ ملک سے لے کر بھارت اور چین جیسے مضبوط معاشی ممالک کے علاوہ ویت نام، فلپائن، منگولیا، کمبوڈیا، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ، سری لنکا، قطر، نیپال، بنگلادیش، برونائی، قازقستان، کویت، ملائیشیا اور میانمار شامل ہیں،جبکہ جاپان، جنوبی کوریا، اور آسٹریلیا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے۔ دستخط کی تقریب سے خطاب میں چین کے صدر نے کہا کہ بینک کے تمام آپریشنز میں عالمی مالیاتی اصولوں کو پیش نظر رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ امریکا نے بینک کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی مالیاتی ادارے غیر مستحکم ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے فیصلے کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے اداروں کا غیر ضروری حریف ادارہ بنانے کی کوشش قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.