تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:41

انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

جیو نیوز - کراچی.......ڈالر کے مقابلے روپیہ پھر ڈگمگانے لگا ۔انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی طلب میں اضافے سے روپیہ کمزور پڑنے لگا۔ امپورٹ بل کی مد میں تقریبا ساڑھے 6 کروڑ ڈالر کی خریداری سے ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی 14 پیسے مہنگی ہوکر 103 روپے 10 پیسے کی ہوگئی ۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103 روپے 10 پیسے میں خریدہ اور 103 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.