1 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:49
پٹرول 9.43 روپے ،ڈیزل 6.18 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا
جیو نیوز - اسلام آباد.......آج سے پٹرول 9 روپے 43 پیسےاور ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر سستا ملے گا ۔ پیٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف نے خودکیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خود کیا ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 94 روپے 19 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 21 پیسےمقرر کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 56 پیسے کم ہو کر 87 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے بعد صوبائی حکومتوں کو کھلا چیلنج کیا کہ اب وہ بھی گاڑیوں کے کرائے کم کر کے دکھائیں۔