تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 نومبر 2014
وقت اشاعت: 4:27

اوجی ڈی سی ایل کےفی شیئرکی فلورپرائس 216 روپےمقرر

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے 10 فی صد حصص کی فلور پرائس مقرر کرنے پر غور کیا گیا۔اسلام آباد میں نج کاری کمیشن کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی حصص کی فروخت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے،نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے فی شیئر کی فلور پرائس 216 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فلور پرائس پر حصص کی فروخت 7 نومبر تک مکمل ہوجائے گی۔ حکومت او جی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر تجارت خرم دستگیر نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.