6 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:28
پیٹرول اور ڈیزل میں کمی، کراچی کے شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا
جیو نیوز - کراچی....... پیٹرول اور ڈیزل میں کمی کے باوجود کراچی کے شہریوں کو بڑا ریلیف نہیں مل سکا، سی این جی پرغیر قانونی طور پر ڈیزل کی بسیں چلانے والے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کم سے کم کرایہ 10 روپے ہی رکھا۔ غیر قانونی طور پر سی این جی پر بسیں چلانے والوں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور انہوں نے کرایہ میں بڑی کمی کیلئے سی این جی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشادبخاری کا کہنا ہے کہ ہمارا کرایہ ملک بھر سے کم ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں ایک روپیہ کمی کی گئی ہے، منی بسوں اور کوچز کا کرایہ کم سے کم دس روپے ہے جس میں کمی نہیں گئی۔ دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ میر ممتاز جکھرانی نے کہا ہے کہ چنگ چی رکشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیاجائےگا۔