6 نومبر 2014
وقت اشاعت: 21:8
اسلام آباد وراولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں10فیصدکمی
جیو نیوز - راولپنڈی.........متحدہ ٹرانسپورٹراتحادنے اسلام آباد اورراولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد بس اورویگن کاکم سےکم کرایہ ایک روپےکمی کے بعد14روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ2روپےکمیکے بعد 28روپےمقرر کیا گیا ہے۔جڑواں شہروں میں ٹیکسی اور رکشےکے کرائے بھی 10فیصد کم کیے گئے ہیں۔