تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:27

حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی فروخت کا فیصلہ منسوخ کردیا

جیو نیوز - اسلام آباد..........حکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گھٹنے کے باعث او جی ڈی سی ایل کے شیئرزکی قیمت متاثر ہوئی۔ نقصان میں غیر ملکی سرمایاکاروں کو حصص بیچنے کے بجائے حکومت نے شیئرزکی فروخت مؤخر کردی۔ اوجی ڈی سی ایل کے شیئرکی فروخت کے خلاف سیاسی مخالفت اور ادارے کے ناراض ملازمین کو دیکھتے ہوئے حکومت نے حصص کی بین الاقوامی سرمایاکاروں کو فروخت کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ نجکاری کمیشن نے او جی ڈی سی کے حصص کی فروخت کا منصوبہ بنایا تھا لیکن دھرنوں کے باعث اس پر عمل درآمد کرنے میں تاخیر ہوئی اور اس دوران خام تیل کی عالمی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔ اس وجہ سے بین الاقوامی سرمایاکاروں کی جانب سے پرکشش بولیاں وصول بھی نہیں ہوئیں اور 80کروڑ ڈالر ملنے کی بجائے حکومت کو سودا ہونے کی صورت میں 70کروڑ ڈالر سے بھی کم ملتے ہوئے نظر آئے ۔چیئرمین نجکاری بورڈ محمد زبیر کا اسلام آباد میں جیو نیوز سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کے لیے 52 فیصد بولیاں مل گئی تھیں، تاہم ملک اور قوم کے وسیع مفاد کی خاطر حصص کی فروخت کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے، مناسب وقت آنے پر فروخت کا دوبارہ اعلان کیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.