8 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:8
کراچی اسٹاک ایکسچینج، گزشتہ ہفتےانڈیکس 30 ہزار 93 پوائنٹس پر بند
جیو نیوز - کراچی ......کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بلندی کا نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا ۔پورے ہفتے کے دوران انڈیکس میں 553پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار پورے ہفتے سرگرم نظر آئے اور انڈیکس 30 ہزار 93 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔اسٹاک تجزیہ کارواں کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی رفتار دھیمی پڑجانے سے شرح سود میں کمی کے امکانات بڑھ گئے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ میں شیئرکے خریدار حاوی رہے ۔اس وران اوسطً یومیہ 26کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے اس میں 55 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔