10 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:37
پنجاب :4ماہ کیلئےسی این جی اورانڈسٹری کو گیس بندکرنے کافیصلہ
جیو نیوز - لاہور........حکومت نے اسلام آبادسمیت پنجاب میں4ماہ کے لیےسی این جی اسٹیشنز اورصنعتوںکوگیس بندکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نےموسم سرماکےلیےگیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی۔وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آبادسمیت پنجاب میں 15نومبر سے 15مارچ تک سی این جی اورانڈسٹری کوگیس نہیں دیں گے،گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی سب سے پہلے ترجیح ہو گی،گھریلوصارفین کیلئے بھی کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی بہتر رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں گیس فراہمی معمول کےمطابق رہےگی۔