11 نومبر 2014
وقت اشاعت: 5:27
اسلام آباد،پنجاب:4ماہ کےلیےسی این جی اورصنعتوں کی گیس بند
جیو نیوز - اسلام آباد........سردیوں میں اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی سیکٹراورصنعتوں کو گیس 4 ماہ کیلئے بند رہے گی ، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں 4 ماہ کے لیے سی این جی کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے سردیوں کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی ۔سردیوں کیلئے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کی منظوری وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی، وفاقی وزیر پٹرولیم نے جیونیوز کو بتایا کہ سردیوں میں پنجاب اور اسلام آباد میں 15نومبر سے 15مارچ تک سی این جی اور انڈسٹری کیلئے گیس بند رہے گی، انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہوگی ، سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں گیس سپلائی کا شیڈول معمول کے مطابق ہی رہے گا ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں 4 ماہ کے لیے سی این جی کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم 4 ماہ کےلیے اپنے سی این جی اسٹیشنز بند نہیں کریں گے ۔ وزارت پیٹرولیم کے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں ممکنہ طور پر 15 نومبر سے 15 مارچ تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔