15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 2:49
ملک بھر کی صنعتوں کو آج سے گیس کی بندش کا فیصلہ موخر
جیو نیوز - اسلام آباد....سوئی ناردرن گیس کمپنی نے15نومبر سے ملک بھر کی صنعتوں کی گیس بند کرنے کافیصلہ موخر کردیا ہے ۔سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ موسم ابھی بہتر ہے، اس لیے 15نومبر سے انڈسٹری کی گیس بند نہیں کی جارہی ،گیس بندش کا حتمی فیصلہ 17نومبر کو وزارت پٹرولیم کریگی ۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق ساڑھے 3ہزار صنعتوں کو 3ماہ کی گیس بندش کا نوٹس پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے ،حتمی فیصلہ آنے پر صنعتوں کے گیس میٹر تین ماہ کےلیے اتارلیے جائیں گے۔