تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:53

شنگھائی اور ہانگ کانگ میں "اسٹاک ٹریڈنگ لنک پروگرام" کا آغاز

جیو نیوز - بیجنگ .........چین نے شنگھائی اور ہانگ کانگ کے درمیان "اسٹاک ٹریڈنگ لنک پروگرام" کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیاہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس پرو گرام کے تحت چین اور ہانگ کانگ کے سرمایہ کار مشترکہ طور پر شنگھائی اور ہانگ کانگ کی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کر سکیں گے۔چین کی جانب سے "اسٹاک ٹریڈنگ لنک پروگرام" کا آغاز مثبت قدم ہے۔اس اسکیم کے ذریعے دونوں جانب سے نوے ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔ دو طرفہ کوٹے کی مد میں 23اشاریہ5 ارب یوآن روزانہ کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.